حکومت پاکستان،بلوچستان کے نوجوانوں کی تکنیکی تعلیم کے لئے کوشاں ہے،کسی بھی خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے بنیادی ضروریات میں تعلیم بہت اہمیت کی حامل ہے ۔
پاکستان کےتمام عسکری اور سیاسی ادارے بلوچستان کی ترقی کے لئےپرعزم ہیں اور اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں،حکومت پاکستان چین کےتعاون سےبلوچستان میں تعلیمی سرگرمیاں عام کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
اس حوالے سےبلوچستان کےدورافتادہ علاقوں سےطلباء کی تکنیکی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لئے میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا،منتخب طلباء کےلئے سکالرشپ پروگرام کے تحت"روڈ اینڈ بریج کنسٹرکشن (سول ٹیکنالوجی)"میں ڈپلومہ کرایا گیا۔
طلباء کو ابتدائی دو سال گوادرانسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (جی آئی ٹی) میں تربیت کے مختلف مراحل سےگزارا گیا اورڈپلومہ مکمل کرنے کے لئے تیسرے سال خصوصی تربیت کے لئے چین بھیجا گیا۔
طلباء کورس کی تکمیل کےبعدچین سے پاکستان پہنچ گئےاس حوالے سےطلباء کا کہنا تھا کہ"ہم نے گودار انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (سول ٹیکنالوجی) میں داخلہ لیا اور دورانِ کورس ڈوئل ڈپلومہ پروگرام میں منتخب ہوئےاور پھر چین میں بھی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔
طلباء کا کہنا ہےکہ ہم حکومتِ پاکستان ،بالخصوص گورنمنٹ آف بلوچستان اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی کے بھی تہہ دل سے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیں بین الاقوامی سطح کی تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کی،بلوچستان کی ترقی کا راستہ نوجوانوں کی تعلیم اورصوبے کے امن و استحکام میں مضمر ہے۔
طلباء نے مزید کہا بلوچ نوجوانوں کو چاہیے کہ حکومت پاکستان کے تعلیمی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور ملک کی ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں،ہم پاک ۔چین دوستی اور سی پیک کی ترقی اور استحکام کے لئے بھی دعاگو ہیں،
کورس مکمل کرنے والےطلباء بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، حکومتِ بلوچستان نے یہ یقینی بنایا ہے کہ یہ تعلیمی وظائف صوبے کےپسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں تک مساوی طور پر پہنچ سکیں۔