گزشتہ ہفتے لبنان میں پیجر دھماکوں میں بھارتی نژاد کے ملوث ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق بھارتی نژادرینسن ہوزےاسرائیلی سہولت کاری کےتحت پیجر دھماکوں میں ملوث پایاگیا،گرفتاری سےبچنے کےلیے رینسن ہوزے ناروے سےامریکا بھاگ نکلا۔
ناروےپولیس نے بین الاقوامی خبررساں ادارے روئٹرزکو بتایا کہ،25 ستمبر کو اسے ایک لاپتا شخص کے بارے میں رپورٹ ملی جو مبینہ طورپرلبنان میں پیجرسپلائی کرنےکی ڈیل میں ملوث تھا،بعد میں تحقیقات کےبعد پتا چلا کہ یہ وہی بھارتی نژاد شخص ہے جو فرار ہوگیا۔
روئٹڑز کےمطابق رینسن ہوزے سے جب فون پر پیجر میں دھماکوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس نے کوئی جواب دیے بغیر فون کاٹ دیا،حال ہی میں لبنان پیجر بم دھماکوں میں ملوث انڈین نژاد کی تلاش کے لیےبین الاقوامی وارنٹ جاری کر دیے گئے،عالمی سطح پر رینسن ہوزے کی گرفتاری کےوارنٹ کے حوالے سےمتعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دی گئیں۔
ماضی میں بھی بھارت بیشتر مواقعوں پر دوسرے ممالک میں اپنے ایجنٹس کے زریعے دہشتگردی پھیلا چکا ہے،بھارت کےسفاک دہشت گردملک ہونے کے بارے میں عالمی اور علاقائی سطح پرمختلف تحقیقاتی اداروں کی جانب سے پہلے بھی دستاویزی ثبوتوں کےساتھ انکشافات کئے جا چکے ہیں،اس پہلے بھارتی نیوی کے اہلکار اسرائیل کے لیے قطر میں جاسوسی کرتے ہوۓ بھی پکڑے گۓ تھے
بڑھتےہوئےبین الاقوامی دہشت گردی کے واقعات پر مودی کو اب عالمی برادری کو اپنی مزموم کاروائیوں کا حساب دینا ہوگا۔