قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
محمد یوسف نے کہا کہ قومی ٹیم کی خدمت کرنا بہت بڑا اعزاز رہا ہے ، ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔ مجھے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات ہیں کہ وہ مزید کامیابیاں سمیٹیں، کھلاڑی عظمت کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔