تبادلہ مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی کا رجحان برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا جس سے امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے ،77 پیسے پر آگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر 14 پیسے سستا ہوا تھا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،جس کے بعد 100 انڈیکس 87 پوائنٹس گر کر 81763 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 81 ہزار 850 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔