وزیراعظم شہباز شریف کی سالگرہ پر چینی صدر شی جن پنگ نے مبارکباد کا خط لکھ دیا۔ چینی صدر نے خط میں لکھا کہ آپ کی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام اپنے خط میں لکھا کہ دونوں ملک کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ دونوں ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا۔ دونوں ممالک کے مضبوط رشتے پربدلتا عالمی منظرنامہ کبھی اثراندازنہیں ہوا۔
چینی صدر نے لکھا کہ جون میں آپ کے دورہ چین میں خوشگوار تبادلہ خیال اور متعدد امورپر اتفاق ہوا۔ چین اور پاکستان تعلقات کی مضبوطی میرے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔آپ کے ساتھ تعاون اور عوام کے مشترکہ مستقبل کے لیے مل کر اسٹرٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک پر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔