سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والےایک فیملی نہ بن سکےمیں گورنربننانہیں چاہتاتھا،انرجی کی وزارت لیناچاہتاتھا۔
سماء ٹی وی کے معروف پروگرام انتخاب جگنو محسن کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملک آگےجاتےہیں مگرہماری ترقی کو ریوریس گیئرلگا دیا جاتا ہے،بھٹوکاتختہ الٹاگیاتوہم نےسیوبھٹومہم لانچ کی تھی جتنی لابی ہم بھٹوکی جان بچانےکےلیےکرسکتےتھےکی تھی،ہمارےکازکواکثریت لیبرپارٹی نےسپورٹ کیاتھا،1982میں برطانیہ میں لیبرپارٹی جوائن کی تھی،مجھ پر اتنے کیسز بنائے گئے تھے کہ ایک ملین پاونڈتومیں نےفیسزکی مدمیں اداکئے۔
سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ میرےگھرپرنسلوں پرستوں کاحملہ بھی ہواتھابرطانیہ میں اداروں میں نسل پرستی بہت خطرناک ہے،1997میں تین ہزارووٹوں سےالیکشن جیتاتھاکامیاب ہواتھاتوساڑھےتین ہزار مبارکبادکےخطوط ملے تھے میرے بیٹےنےفلسطین میں سیزفائرکےحق میں ووٹ دیاتھا میرےبیٹےنےبرطانوی پارلیمنٹ میں قراردادپیش کی تھی کہ فلسطین کوآزادریاست تصورکیاجائےوہ پاس ہوئی
چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ بھٹوکی پھانسی کےبعدبینظیربھٹوکاپہلاجلسہ اسکاٹ لینڈمیں میں نےکروایاتھا،جب تک بینظیربھٹوزندہ تھیں میں ان کےساتھ تھا،2007میں شہیدبی بی نےفون کیاکہ میں پاکستان جارہی ہوں،انہوں نےکہااسکاٹش وزیردفاع سےمیری ملاقات کروادیں،میں نےکروائی تھی،ہم لنچ کےلیےگئےتوبی بی نےکہاکہ آپ پاکستان آئیں الیکشن لڑیں،برطانیہ میں 13سال ممبررہامیں نے23بارپارٹی کےمخالف ووٹ دیا۔
سابق گورنرپنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کوپتاتھامیری صوبائی حکومت سےمعاملہ ہےنوازشریف میرےپاس آئےتھےکہاآپ وفاق میں آئیں جب نوازشریف کےخلاف جوکچھ ہورہاتھامیں جومشورہ دیتاتھاپارٹی مفادمیں دیتا تھا،میرااس وقت فوج سےرابطہ نہ تھا،کسی نےنہیں کہاتھااستعفیٰ دو،استعفیٰ دینےکےبعدمیں یوکےگیاوہاں سارےپاکستانی ہیں ۔
سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری سےتعلقات تھےوہ جہازسےباہرنہیں آرہےتھےمیں ان کو لایا تھا نوازحکومت کےخلاف جوکچھ ہورہاتھاسب کو پتاتھا ماڈل ٹاون واقعہ کےبارےمیں کوئی کمنٹ نہیں کرناچاہتاجوبھی زمہ دارہیں ان کو سزاملنی چاہیے،میں جہانگیرترین کی گاڑی میں بیٹھ کرگیاتھا،شاہ محمودناراض ہوگئےتھےپی ٹی آئی والےایک فیملی نہ بن سکےمیں گورنربننانہیں چاہتاتھا،انرجی کی وزارت لیناچاہتاتھامیں اس وقت کسی پارٹی میں نہیں ہوں،سرورفاونڈیشن سےخدمت کررہاہوں۔