انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان اسکواڈ بارے مشاورت آئندہ ہفتے ہوگی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لئے 2 اکتوبر کو ملتان پہنچے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 7 اکتوبر کو شروع ہوگا۔
مہمان ٹیم ایک روز آرام کے بعد ملتان اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی جبکہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے اراکین بھی 2 اکتوبر کو ملتان میں رپورٹ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور سلیکٹرز آئندہ ہفتے قومی ٹیم کو حتمی شکل دیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی پیر کو لاہور پہنچیں گے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے اگلے روز پاکستان وائٹ بال ٹیم نے آسٹریلیا روانہ ہونا ہے جہاں 4 سے 18 نومبر تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔
دورہ آسٹریلیا کے بعد پاکستان ٹیم نے زمبابوے اور ساوتھ افریقہ کا دورہ کرنا ہے۔