فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی ۔ ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو تیس ستمبر تک ہر صورت ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ہدایت کر دی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق اب تک 19 لاکھ 26 ہزار سے زائد گوشوارے جمع ہو چکے ہیں ۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز کیخلاف سخت ایکشن کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی۔