پاکستانی نوجوان نے جاپان میں جونئیر سکوائش چیمپئن شپ جیت لی۔
حال ہی میں پاکستان کے تیرہ سالہ نوجوان حذیفہ شاہد نےجاپان میں ہونے والی سکوائش چیمپئین شپ میں کامیابی اپنےنام کی ہے,جاپان میں ہونے والی اس جونیئر سکوائش چیمپئین شپ میں متعدد ممالک کے 15 سال سے کم عمر کے بچوں نے حصہ لیا،حذیفہ شاہد نے ایک نہایت سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔
حذیفہ شاہد کاکہنا ہےکہ یہ میری کامیابی میرے ملک اورمیری قوم کے نام ہے،اس مقابلےمیں کامیابی کے بعد میرے ساتھ ساتھ پوری پاکستانی قوم خراجِ تحسین کی حقدار ہے،حذیفہ شاہد جیسے نوجوان پاکستان کے لئےباعثِ عزت ہیں اور یہ نوجوان اس قوم کا اصل سرمایا اور مستقبل ہیں۔
پاکستانی نوجوان تعلیم کےساتھ ساتھ کھیل کےمیدانوں میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتےپاکستان سے ہرسال سینکڑوں نوجوان ملکی اور غیرملکی سطح پرکھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔