پاکستان میں منکی پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق 44 سالہ شہری خلیجی ملک سے پاکستان پہنچا تھا، عملے نےاسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران آئیسولیٹ کیا، مریض کا ٹیسٹ قومی ادارہ صحت کو بھیجا گیا تھا جو مثبت نکل آیا، مریض پمز کے ایسولیشن وارڈ میں داخل ہے جو کہ بظاہر تندرست ہے۔
ڈاکٹر مختار بھرتھ کے مطابق ایئرپورٹس پر 6لاکھ 30ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی،وزارت صحت صورتحال کی مانیٹرنگ یقینی بنارہی ہے،ایم پاکس کا شکار مریض گجرات کا رہائشی ہے۔