ملک بھر میں 12 ربیع الاول (بروزمنگ) کے موقع پر مالیاتی ادارے بند،تمام بینک، چیمبرز اورسٹاک مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ سٹیٹ بینک اور اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان، تمام شیڈولڈ بینک و مالیاتی اداروں میں بھی حکومتی احکامات کی روشنی میں عام تعطیل ہوگی۔ وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے ترجمان نے بتایا کہ حکومتی احکامات کے مطابق تعطیل کا فیصلہ جشن عید میلادالنبیؐ کی ملک گیر عام تعطیل کے باعث کیا گیا ہے۔
اسی طرح سٹاک ایکس چینجز گارنٹیز لمیٹڈ بھی منگل کو بند رہیں گی اور حصص کی خرید و فروخت و لین دین کا کوئی کاروبارنہیں ہوگا۔