الیکشن ٹریبونل نے صوبائی وزیر علی مدد جتک کو ڈی سیٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی بی 45 کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنادیا، الیکشن ٹریبونل نے صوبائی وزیر علی مدد جتک کو ڈی سیٹ کردیا۔ انتخابی عذرداری پر فیصلہ جسٹس عبداللہ بلوچ نے سنایا۔
کوئٹہ میں الیکشن ٹریبونل نے پی بی 45 کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنادیا۔ الیکشن ٹریبونل نے 15 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ الیکشن کرانے کاحکم دے دیا۔ الیکشن ٹریبونل میں جےیوآئی امیدوار عثمان پرکانی نے درخواست دائر کی تھی۔