وزیر بلدیات بلوچستان سرفراز ڈومکی کراچی میں انتقال کرگئے۔
سرفراز ڈومکی کے بھائی حیربیار ڈومکی کے مطابق سرفراز ڈومکی کی حالت آج صبح کراچی میں بگڑی۔ جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ وہاں جانبر نہ ہوسکے۔ سرفراز چاکر ڈومکی پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ۔ 2013 میں ن لیگ کی ٹکٹ پر اور 2018 میں بی اے پی کےٹکٹ پر رکن اسمبلی رہے ۔
وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا سرفراز چاکر ڈومکی ایک زیرک اور معتبر سیاست دان اور قبائلی شخصیت تھے، سرفراز چاکر ڈومکی بلوچستان کابینہ کے متحرک رکن تھے، انہوں نے بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی نظام میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔