وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی ہے۔
علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے۔
دوسری جانب وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 10 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے ہوگئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 158 روپے47 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 141 روپے 93 پیسے ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔