سرکاری بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج سے بچنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ وفاقی حکومت نے ڈسکوز،این ٹی ڈی سی اور جنکوز پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا۔
ذرائع کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کے تحت احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی۔ ڈسکوز،این ٹی ڈی سی اور جنکوز یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق نجکاری کے خلاف ممکنہ طور پر ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جنکوز کی یونینز اور ملازمین احتجاج کرسکتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے چھ ماہ کے لیے تمام پاور سیکٹر کے اداروں پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ہے، ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔