شیخ رشید نے ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاریوں پر اسپیکر قومی اسمبلی سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پرسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا جیسے پارلیمنٹیرینز کو پکڑا گیا ایسے تو منشیات فروشوں کو بھی گھروں میں گھس کر گرفتار نہیں کیا جاتا، سیاستدان میثاق جمہوریت نہیں میثاق موت کرنے جا رہے ہیں۔
مزید کہا میں نے دوستوں کے ساتھ چالیس دن کا چلہ کاٹا ، اس سے بہتر تھا کہ چار سال جیل کاٹ لیتا۔ دوستوں نے مجھے معاف نہیں کیا تو کسی اور کو کہاں معاف کریں گے۔