انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) پروگرام کی منظوری میں ایک کے بعد دوسری رکاوٹ سامنے آگئی ۔
بیرونی فائنانسنگ گیپ ختم اور ٹیکس کلیکشن ٹارگٹ پورا کرنا آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل ہے اور بیرونی فائنانسنگ گیپ کے بعد ٹیکس کلیکشن میں بڑا شارٹ فال سامنے آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کیلئے اکنامک منیجرز نے متبادل آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی اکنامک منیجرز کے پاس " منی بجٹ " کا آپشن ہے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے بجٹ میں کٹوتی کا آپشن بھی موجود ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کو اگست میں محصولات میں 20 ماہ کے سب سے بڑے 115 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے ۔