خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے باعث اسمبلی اجلاس ڈراونا خواب بن گیا۔ تاریخ میں پہلی بار تیسری دفعہ اپنے ممبران کے خوف سے اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے باعث تیسری دفعہ اپنے ممبران کے خوف سے ملتوی کردیا گیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں علی امین حکومت کے خلاف مزید آوازیں اٹھنے کا خدشہ ہے۔
اسپیکر بابر سلیم سواتی نے مسلسل تیسری بار اسمبلی اجلاس ملتوی کردیا، اجلاس اس سے پہلے بغیر منعقد ہوئے 19 اگست سے 26 اگست کو ملتوی ہوا، پھر 26 اگست سے 2 ستمبر کو اور اب 2 ستمبر سے 23 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔
خیال رہے کہ شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی کے بعد اسمبلی اجلاس کے التواء کا سلسلہ شروع ہوا، شکیل خان نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہےوہ صوبے کی کرپشن کی تفصیلات ایوان میں دیں گے۔
دوسری جانب سابق صدرعارف علوی کی بھی ناراض رہنماوں سے ملاقاتیں بے سود رہیں، سابق صدرعارف علوی کا اختلافات کے خاتمے کا مشن بھی تاحال ناکام دکھائی دے رہے ہیں، عارف علوی عاطف خان ،جنید اور شکیل خان کو منانے میں کامیاب نہ ہوسکے، تینوں ناراض رہنماؤں سے ملاقاتیں بے سود رہیں۔