سمندر میں اٹھنے والے طوفان ’اسنی‘ کے اثرات کراچی پر تیز ہواوں کی صورت میں دکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں جس نے کے الیکٹرک کی کیبلز کو بھی نقصان پہنچایا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سمندری طورفان کراچی کی جانب تیزری سے بڑھ رہاہے اور ساحل سمندر کو کالے بادلوں نے آن گھیرا ہے ، اس وقت ساحل سمندر پر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیاہے ، طوفان کراچی سے 170 کلومیٹر فاصلے پر ہے ، آج رات شہر میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے ، ساحل سمندر کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات کر لیئے گئے ہیں ۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہناہے کہ تیز ہواوں سے کے الیکٹرک کی کیبلز کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث چند علاقوں میں بجلی فراہمی متاثر ہوئی ہے ، کے الیکٹرک کا عملہ بحالی کیلئے متحرک ہے ۔