بھارتی ریاست گجرات میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،بحیرہ عرب کےسمندری طوفان کے پیش نظر انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ساحلی علاقےسوراشٹر اورکچ بارش سےزیادہ متاثرہوئے،انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نےریاست کے بارہ اضلاع میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
24 ہزار افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیا ہے،کئی علاقوں میں لوگ گھروں کی چھتوں پر محصور ہوکررہ گئے ہیں،گجرات میں کئی روزسےجاری بارشوں میں ہلاکتوں کی تعداد 36ہوگئی ہے، صوبے میں ریلوے کا نظام تاحال متاثر ہے۔