جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کل ہڑتال کی حمایت میں ملک بھر کی صرافہ مارکیٹیں بند رہیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق دو روز سے سونے کے ریٹس جاری نہیں ہو سکے ہیں اور کل بھی نہیں ہوں گے کیونکہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کل بھی ہڑتال کی حمایت میں ملک بھر کی صرافہ مارکیٹیں بند ہونے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔
یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ پیرکوچہلم کےموقع پرگولڈ مارکیٹیں بند رہیں اورریٹس جاری نہیں ہوئے، منگل کوشہرمیں موسلادھاربارش کےباعث ایسوسی ایشن نےگولڈ ریٹس جاری نہیں کئے، کل بروزبدھ تاجروں کی ملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال کےباعث گولڈریٹس جاری نہیں ہونگے، تین دن کےدوران عالمی منڈی میں سونےکی قیمتوں میں کمی کارجحان دیکھاگیا ہے جبکہ پاکستان میں سونےکی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح263700روپےفی تولہ ہے۔