انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔
آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں دس ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا ہے اور گروپ اے میں پاکستان سمیت بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے ۔
شیڈول کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف شارجہ میں کرے گا جبکہ اپنا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گی ۔
پاکستان ویمنز ٹیم تیسرے میچ میں 11 اکتوبر کو آسٹریلیا کے مدِمقابل ہوگی جبکہ گروپ مرحلے کا آخری میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی ۔
ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 17 اور 18 اکتوبر کو بالترتیب دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میچ 20 اکتوبر کا دبئی میں شیڈول کیا گیا ہے۔
ایونٹ سے قبل 28 ستمبر سے یکم اکتوبر تک وارم اپ میچز بھی کھیلے جائیں گے اور قومی ویمنز ٹیم ایونٹ سے قبل دو وارم اپ میچز کھیلے گی۔
قومی ٹیم پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو سکاٹ لینڈ جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔