مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام کے مالک پاول دوروف کو فرانسیسی حکام نے حراست میں لے لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی گرام ایپ کے مالک پاول دوروف کو فرانس میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ روسی نژاد فرانسیسی ارب پتی کو پرائیوٹ جیٹ سے اتار کر حراست میں لیا گیا ۔
پاول دوروف کے خلاف فرانس میں فراڈ کا مقدمہ درج تھا ۔
دوسری جانب روس نے پاول دوروف تک قونصلر رسائی کا مطالبہ کردیا ہے۔
ٹیلی گرام ایپ کو کئی ممالک میں پابندی کا سامنا ہے اور فوربز میگزین کے مطابق 39 سالہ پاول دوروف 15 ارب ڈالر اثاثوں کے مالک ہیں۔