عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔
جیولرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی اور سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سونے کی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 600 روپے کمی ہوگئی۔
جیولرز کے مطابق مقابی صرافہ مارکیٹ میں کمی کے بعد 10گرام سونا ایک لاکھ 78 ہزار 750 روپے جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 95000 ہزار روپے ہوگئی۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر نواسی سینٹس اضافے سے 18 سو 23 ڈالر فی اونس ہوگئی۔