علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ غازی خان کا وارڈ بوائے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔
رپورٹس کے مطابق سرکاری ادویات کی چوری اس وقت پکڑی گئی جب علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال ڈی جی خان کا سٹریچر بوائے مجاہد حسین کار میں رکھ کر لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات اسپتال سے باہر لیجا رہا تھا ۔
گیٹ پر تعینات سیکورٹی گارڈ نے مجاہد حسین کو پکڑلیا سول لائن پولیس نے سیکورٹی آفیسر کی مدعیت میں مجاہد حسین سمیت تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کردی ہے ۔