ملک بھر میں عالمی مارکیٹ کے زیراثر آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 257 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔