پاکستان میں پہلی بارمکسڈ مارشل آرٹس ایشین چمپئین شپ کا انعقاد ہوا،سولہ ممالک کے 180 فائٹرز مدمقابل،قومی فائٹر رضوان علی نے بھارتی سری کانت شیکر کو ہرادیا۔
لاہورمیں ایشین مکسڈمارشل آرٹس چمپئین شپ کےمقابلےشروع ہوگئے، پاکستان کے اندر ٹیلنٹ بہت ہےجب ان پروگراموں کے روکا جاتا ہے تو ان کو دوبارہ شروع کر نا مشکل ہوتا ہے،پاکستان قوم کو اس بات کی مبارکباد کہ پانچ سال بعد اس کا دوبار آغاز ہوا،چئیرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
رانا مشہود نے کہا وزیر اعظم پاکستان نےاس کو بحال کیا اور پاکستان کے اندر اتنا بڑا ایونٹ آیا، آج یہاں 180 ایتھلیٹ آئے ہیں اور پاکستان کی تعریف کی ہے جبکہ اس موقع پر انکا کہناتھا کہ پاکستان کا مثبت امیج تب ہی آئے گا جب پاکستان میں ایسے کھیل ہوں گے۔
نواجوں کو مثبت پیکٹ فارم دے کرمصروف کرنا، مثبت پاکستان ،مستحکم پاکستان کا آغاز ہو چکا ہےجبکہ اس موقع پر پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے صدر عمر احمد کاکہنا تھا کہ پاکستان میں ایشین چیمپئن شپ کاانعقاد ہونا خوش آئند ہے،پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے نکھارنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔
حکومت پاکستان کےمشکورہیں جنہوں نے مختلف ممالک کے فائٹرز کے ویزے جاری کئے،مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلوں سے پاکستان کے نوجوانوں میں شوق پیدا ہوگا۔
پہلےروزپاکستان فائٹر کی شاندارپرفارمنس،فائٹرز نےخوب لاتوں اورمکوں کا استعمال کیا،قومی فائٹررضوان علی نے بھارتی فائٹر سری کانت شیکر کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی، قومی فائٹر ضیا مشوانی نے بھارتی حریف بھرت کھنڈارے کو ایک منٹ میں ہی زیر کرلیا۔
اسماعیل خان نے دوسرے راونڈ کازکستان کے زاکانشا کیخلاف میدان مارلیا،عباس خان نے مصر کے آدم محمد کو ہرا کر فتح سمیٹی،
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود کا کہنا تھا کہ کھیلوں کےمقابلوں سے ہی ملک کا امیج بہتر ہوتاہے ایشین چمپئین شپ میں ایران،بحرین ،جورجیا کے فائٹرز نے اپنے اپنے میچ جیت لیے،
رانا مشہود سےبریو کمباٹ فیڈریشن کے سربراہ محمد شاہد سےخصوصی طور پر ملاقات کی اور انکی کاوشوں کو سراہا جبکہ ایونٹ کے پہلے روز قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق، سوئمر کرن خان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی.
چمپئین شپ میں 16 ممالک کے 180 فائٹرز شریک ہیں فائنل مقابلے 22 اگست کو ہونگے۔