جاپان میں سمندری طوفان ایمپل کے ٹکرانے کا خدشہ ہے،حکام نےمتعدد پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کردیں
محکمہ موسمیات کےمطابق طوفان آئندہ 24گھنٹوں تک ملک مشرقی اور شمالی ساحلی علاقوں سے ٹکراسکتا ہے،طوفان سے ساٹھ میٹرفی سیکنڈ کے حساب سےہوائیں چلنےکی توقع ہے۔
ملک بھرمیں ابھی سے ہی تیزہواؤں کےساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،لاکھوں صارفین کو بجلی کی روانی معطل ہوگئی،حکام نے طوفان سے قبل ٹوکیو کےقریب 10 ہزار شہریوں کو انخلا کے احکامات جاری کردئیے۔