ڈیرہ اسماعیل خان میں گرڈ روڈ پر مدرستہ البنات خدیجتہ الکبرا میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا ہے۔
ریسکیو حکام نےکہا ہے کہ سلینڈر پھٹنے سے مدرسےکے10 طالبات جھلس کر زخمی ہوگئے۔طالبات کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔دھماکے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب بونیر کے ایلم پہاڑی میں پولیس وین پر حملہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
ایلم پہاڑی میں پولیس اور آرمی کی دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری تھا جس کے لئے خوراکی مواد پہنچانے والے پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس موبائل ڈرائیور امیر زادہ ساکن کاٹلنگ مردان موقع پر شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
پولیس اور آرمی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔شہید اور زخمی اہلکاروں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سوات اور بونیر کے سنگم پر واقع ایلم پہاڑی میں موقع بہ موقع دہشت گردوں کی موجودگی کے انکشافات ہوئے ہیں۔