نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ داعش ایک بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک ہے، افغانستان سے ابھرتے خطرات روکنے کیلئے کام کررہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کااپنے بیان میں کہنا تھا کہ داعش دنیا بھر میں حملوں کی صلاحیت رکھتی ہے،انسداد دہشت گردی پر شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ تعاون جاری ہے۔
نائب ترجمان برائے امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یقینی بنارہے ہیں کہ افغانستان دہشت گرد حملوں کیلئے بطور لانچنگ پیڈ دوبارہ نہ بنے، افغانستان سے ابھرتے خطرات روکنے کیلئے کام کررہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کیجانب سے جاری کئے گئے بیان میں مزید کہا گیا کہ گروہ پتونت سنگھ پر حملے کی کوششوں پر بھارت سے کئی بار اظہار تشویش کیا،حملے میں سرکاری اہلکار کے مبینہ کردار پر بھارتی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔