اسلام آباد پولیس کی ایک اور لیڈی کانسٹیبل کو وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔
اسلام آباد میں دو روز کے دوران دو لیڈی پولیس اہلکار ٹک ٹاک کا شکار بن گئیں، وردی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ایک اور خاتون کانسٹیبل کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔
وفاقی پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل مریم بھٹی کو ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر قوائد کی خلاف ورزی کی۔
کانسٹیبل مریم بھٹی کو پہلے معطل کرکے اظہار وجودہ کا نوٹس جاری کیا گیا، تسلی بخش جواب نہ دینے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
ایک روز پہلے اسلام آباد کی ڈولفن پولیس کانسٹیبل مقدس کو وردی میں ٹک ٹاک بنانے کی بنیاد پر ہی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔