عاشقی 2 سے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ ایکٹر ادتیہ رائے کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا "مجھے لگتا ہے میں پُرکشش نہیں ہوں"۔
ادتیہ رائے کپور کہتے ہیں بطور ایکٹربہت دباؤ کاسامنا ہوتا ہے کہ آپ کو ہمیشہ اچھا لگنا ہے۔ میں ہمیشہ 6 پیکس میں نہیں رہ سکتا۔ کبھی کسی کردار کے لئے وزن بڑھانا پڑتا ہے توکبھی کم کرناپڑتا ہے۔
ادتیہ رائے کپور بالی ووڈ کے خوش شکل اداکاروں میں سے ایک ہیں ۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی ایسی تصویریں شیئر کرتے ہیں جس میں اپنی مردانہ وجاہت نمایاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بلاشبہ ادتیہ چوپڑا کے فینز میں لڑکیاں ہی نہیں لڑکے بھی انہیں باڈی بلڈنگ کے حوالے سے رول ماڈل کی طرح فالو کرتےہیں۔
ادتیہ رائے کپور اب بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارا علی خان کے مدِ مقابل فلم میٹرو ان ڈینو میں نظر آئیں گے۔ سارا اور ادتیہ کی خاصیت یہ ہے کہ ان دونوں ایکٹرز کو اپنی ہر فلم کے کو ایکٹرز سے محبت ہوجاتی ہے، لیکن پھر فلم ختم تو محبت بھی ختم۔
ادتیہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کی زندگی میں ایسے دن بھی آتے ہیں جب وہ خود کو پُرکشش محسوس نہیں کرتے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ خود اپنے سب سے بڑے ناقد ہیں۔
ادتیہ نے کہا کہ اکثر لوگ کبھی کبھار اپنے آپ سے مطمئن نہیں ہوتے اور یہ بہت عام بات ہے ،سب کے ساتھ کبھی نہ کبھی ایسا ہوتا ہے، اسی طرح کبھی مجھے بھی اپنا آپ اچھانہیں لگ رہا ہوتا۔