لاہور میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار ہے۔شہر کے چارزونز میں ایک سو انچاس غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن پلاننگ ونگ کے افسران اور بلڈنگ انسپکٹرز کے خلاف انکوائریاں سست روی کا شکار ہیں
سرکاری دستاویزات کے مطابق تمام عمارتیں بغیر بلڈنگ پلان کی منظوری کے تعمیر کی جا رہی ہیں۔لاہور میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار چار زونز میں 149 بلڈنگز ہیں۔
داتاگنج بخش ٹاون 89 غیر قانونی تعمیرات کے ساتھ سب سے آگے۔راوی ٹاون 29غیرقانونی تعمیرات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔واہگہ زون میں 19، اقبال ٹاون میں11عمارات کی غیرقانونی تعمیر جاری ہے۔
دستاویزات کےمطابق تمام عمارتیں بغیر بلڈنگ پلان کی منظوری کے تعمیر کی جا رہی ہیں۔رہائشی اراضی پر بغیر کمرشل فیس ادائیگی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں۔