وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاہے کہ 15جولائی کوبنوں کنٹونمنٹ پردہشتگردوں نےحملہ کیاتھا،دہشتگردوں کےحملےمیں ہمارے 8جوان شہید ہوئے تھے،ایک بہادر سپاہی موقع پر شہید ہوا مگر اس نے ہزاروں لوگوں کو بچایا، ۔
تفصیلات کے مطابق عطاتارڑتارڑ کا کہناتھا کہ تاجروں نےانتظامیہ سےدہشتگردی کیخلاف امن مارچ کی اجازت لی،سیاسی قوتوں نےامن مارچ کوخراب کرنےکی کوشش کی،بنوں کینٹ حملے کے موقع پر احتجاج،پرتشدد کارروائی کی کوشش کی گئی،بانی پی ٹی آئی نے الزام لگایا وہاں سیدھی فائرنگ کی گئی،اچھا ہوتا کہ بانی پی ٹی آئی واقعےکی مذمت کرتے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہناتھا کہ کچھ قوتوں نےامن مارچ کو سیاست کی نظرکیا،سازش کےتحت اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی،سوشل میڈیا پر دوسرے ملک کی تصاویر لگا کر غلط تاثر دیا گیا، تاثر دیا گیا کہ سیدھی فائرنگ کی گئی،لوگوں کو شہید کیا گیا، پوچھنا چاہیے جو مسلح افراد شامل ہوئے وہ کون لوگ تھے۔
انہوں نے کہا کہ تمام چیزیں ہمارے نوٹس میں ہیں،سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، توجہ نہ دی جائے،بنوں میں اس وقت صورتحال معمول کےمطابق ہے،حالات کشیدہ نہیں،کچھ سیاسی قوتیں فائدہ اُٹھا کر سیاسی رنگ دینا چاہتی ہیں،کامیاب نہیں ہوں گی، جس سیاسی جماعت کی وہاں حکومت ہےان کےلوگ بھی شامل تھے۔
عطاتارڑ کا کہناتھا کہ ان کی ہی حکومت کوانکوائری کاحق نہیں ہوناچاہیے،وفاقی حکومت معاملے پر اپنا مزید مؤقف دےگی،ان کی حکومت کےلوگ احتجاج میں شامل ہوئے،کیسےانصاف کرسکتےہیں۔