دہشتگردوں نے 20جون 2024 کو بلوچستان کے تفریح مقام شابان پکنک پوائنٹ سے 10 نہتے شہریوں کو آغوا کیا تھا۔
مغویوں میں سے چھ افراد کا تعلق کوئٹہ کے ایک ہی خاندان سے تھا۔ ان افراد میں کوئٹہ کے رہائشی شیخ شان رضا کے تین بیٹے فرحان رضا، حسن رضا اور ریحان رضا شامل تھے۔
شیخ شان رضاہمارا تعلق کوئٹہ سے ہے،عید پر ہمارے بچے شبان میں پکنک منانے گئے تھے,دہشتگردوں نے میرے 3 بیٹوں،ایک بھتیجا اور ہمارے گھر آئے دو مہمانوں کو پکنک پوائنٹ سے آغوا کیا،دہشتگردوں نے ہمارے بچوں کے شناختی کارڈز چیک کیے اور پھر انہیں ساتھ لے گئی۔
مغوی افراد کےوالد کا کہنا ہےکہ یہ سارےنوجوان مختلف چھوٹے موٹے کام کرکے اپنا رزق کمارہے تھے
آج 26 دن ہوگئے ہیں لیکن ہمارے بچےبازیاب نہیں ہوئے۔ حکومت ہمارے پیاروں کی باحفاظت واپسی کیلئے کوشش کرے۔