ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کیوں ہاری؟ خراب پرفارمنس پر سینئرمنیجر اور منیجرکو ہٹانے کی وجہ اور کوچزکی رپورٹ سامنے آگئی۔
وائٹ بال کرکٹ کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور اظہرمحمود نے رپورٹ میں چند کھلاڑیوں کو غیرسنجیدہ قراردے دیا۔ شاہین آفریدی کے خراب رویے کی شکایت بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا شاہین آفریدی بدتمیزی کرتے ہیں۔ کسی کی بات سنتے نہیں۔ کھلاڑیوں کی لابنگ کا تذکرہ بھی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کوچز نے رپورٹ میں بتایا۔۔ شاہین آفریدی کوچز اور مینجمنٹ کی بات نہیں سنتے تھے، بدتمیزی کرتے رہے، نہ سینئر منیجر وہاب ریاض نے روکا۔ نہ منصور رانا نے سمجھایا۔ جس وجہ سے دونوں کو عہدے سے ہٹایا گیا۔
گیری کرسٹن اور اظہر محمود کی رپورٹ میں گروپنگ کا بھی تذکرہ، لکھا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کیخلاف لابنگ کرتے رہے۔ بدنامی پاکستان ٹیم کی ہوتی رہی۔ اظہر محمود نےدورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور گیری کرسٹن نے ورلڈکپ میں پرفارمنس پر رپورٹ جمع کرائی۔