ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نےنوکنڈی میں پاکستان سےافغانستان چینی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
کارروائی کےدوران کلی غریب آباد،نوکنڈی میں ایک گودام میں غیرقانونی ذخیرہ شدہ چینی کا ایک بڑاذخیرہ کامیابی سے قبضے میں لے لیا۔
آپریشن کےنتیجےمیں چینی کے 1,368 تھیلےضبط کیےگئے،جن کا وزن تقریباً 70 ٹن اور قیمت موجودہ مارکیٹ ریٹ پرتقریباً 10 ملین روپے ہے،ضبط شدہ چینی افغانستان اسمگل کی جانی تھی۔
چینی کےگودام کوسیل کرکےاسمگلروں کےخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ضبط شدہ چینی اور اس میں ملوث سمگلروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیےکسٹم حکام کےحوالے کر دیا گیا ہے۔