بھارتی ریاست اترپردیش میں مذہبی تقریب کے دوران بھگنڈر مچنے سے 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ شمالی بھارت میں ایک مذہبی اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع میں ایک ہندو مذہبی تقریب میں پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین میں 23 خواتین اور تین بچے شامل ہیں اور لاشوں کی شناخت ہونا باقی ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ بھگدڑ کی وجہ کیا ہے۔
واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔