عالمی بینک نے سری لنکا میں بنیادی صحت کے شعبہ کو بہتر بنانے کے لیے 150 ملین ڈالرفراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس منصوبے سے نگہداشت کے معیار کو بہتر بنانے اور بنیادی طبی نگہداشت کے اداروں کے استعمال کو بڑھانے میں مدد ملے گی، جو مقامی کمیونٹیز کو صحت کی ضروری خدمات فراہم کرتے ہیں۔
عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے گزشتہ پراجیکٹ نے پہلے ہی 550 بنیادی طبی نگہداشت کے اداروں کو ضروری آلات، ادویات، ہیلتھ ورکرز اور لیبارٹری ٹیسٹنگ کی بنیادی سہولیات کے ساتھ بڑھا دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا پراجیکٹ سری لنکا کے تمام اضلاع میں 100 فیصد بنیادی مراکز صحت کو بہتر بنانے کے لئے ان کوششوں میں اضافہ کرے گا۔