گیٹس فاونڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی جس دوران شہبازشریف نے معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے گیٹس فاونڈیشن کی حمایت کو سراہا ۔
تفصیلات کے مطابق بل گیٹس نے وزیراعظم کی دعوت پر دورہ پاکستان کیا ، وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات کے دوران شہبازشریف نے بل گیٹس کو معاشی استحکام کے لیے ڈیجیٹل خدمات میں پیش رفت سے آگاہ کیا، صحت سہولیات تک رسائی،موسمیاتی تبدیلی اور پولیو کے خاتمے کی حکومتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے گیٹس فاؤنڈیشن کی حمایت کو سراہا۔