پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کو متنازع بنانے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور اپوزیشن اس کے تقدس کو یقینی بنائے ۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ قومی ایشوز پر اپوزیشن کا رویہ جمہوری روئیوں سے میل نہیں کھاتا ۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے آپریشن عزم استحکام ضروری ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ذاتیات اور بہتان تراشی کا نہیں مثبت بحث کا فورم ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی ہر قومی ایشو پر اپنا پارلیمانی کردار ادا کرتی ہے۔