وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزادکشمیر میں فرنٹیئر کور(ایف سی) تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے وزارت داخلہ میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں آزادکشمیر میں امن وامان، سیکیورٹی، سیاسی صورتحال اور نئے مالی سال کے بجٹ پر گفتگو کی گئی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پاکستان، آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آزادکشمیر میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ آزاد کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، وزیرداخلہ نے وزیراعظم آزاد کشمیرکی درخواست پرآزاد کشمیرمیں ایف سی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
محسن نقوی نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا، آزاد کشمیر کے عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں، حکومت پاکستان، آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آزاد کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔