روس کے صدر ولادی میر پیوٹن شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ پہنچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے ملاقات کے لئے پیانگ یانگ پہنچ گئے ہیں۔
پیوٹن اور کم جونگ ان کی آخری ملاقات گزشتہ برس ستمبر میں ہوئی تھی لیکن 2000 کے بعد پوٹن کا پیانگ یانگ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
دونوں ممالک اسلحے کے معاہدے کے وجود سے انکار کرتے ہیں لیکن گزشتہ سال فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
شمالی کوریا کے بعد پیوٹن ویتنام کا دورہ کریں گے جو ایک طویل عرصے سے روس کا اتحادی ہے ۔
روسی صدر کے دورے کے دوران توقع ہے کہ دونوں ممالک تجارتی امور پر بات کریں گے۔