وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ملک کی مختلف خصوصی عدالتوں میں ججزکی تعیناتی کر دی گئی۔
وزارت قانون نے مختلف خصوصی عدالتوں میں 4 ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد علی شاہ کو اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم شیخ کو اسپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد اقبال کو اسپیشل جج سینٹرل فیصل آباد تعینات اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ کو اسپیشل جج سینٹرل لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
وزارت قانون کی جانب سے ججز کی تعیناتیاں ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہیں۔