ریکوڈک انٹرنیشنل گریجویٹ پروگرام میں منتخب ہونے والے بلوچ طلباء کی ٹریننگ جاری ہے۔
بین الاقوامی پروگرام کی ٹریننگ کے اختتام کے بعد گریجویٹ ریکوڈک پراجیکٹ کا حصہ بنیں گے۔
ریکوڈک بیرک انٹرنیشنل گریجویٹ پروگرام انسانی وسائل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرےگا، پراجیکٹ کا بنیادی مقصد مستقبل کے ماہرین اور انجینئرز کو تیار کرکہ ریکوڈک مائننگ کمپنی میں ماہر بنانا ہے۔
ریکوڈک انڑنیشنل پراگرام اپنےدوسرےمرحلے کےحوالےسےمقامی طلباء سےدرخواستیں طلب کرنا شروع کر دی ہیں،پراجیکٹ کےحوالے سے ٹریننگ لینےوالے طلباء کا کہنا تھا کہ،یہ ریکوڈک کا پہلا انٹرنیشنل گریجویٹ پروگرام ہےجو کہ ارجنٹینا میں ہوا،ہم ورلڈ کلاس مائننگ آپریشن میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
ریکوڈک انٹرنیشنل گریجویٹ پروگرام ایک بہترین ٹیم پرمشتمل ہےجو کہ سب لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں،جدید سافٹ ویئر اورٹیکنالوجی اس پراجیکٹ کی جدت کی نشاندھی کرتی ہے۔
میں جب سے اس پروجیکٹ کا حصہ بنی ہوں میں نےمائننگ کے حوالے سے بہت کچھ نیا سیکھا ہے،ہم نے رسک مینجمنٹ، بلاسٹنگ اورکرشنگ کے حوالے سے تربیت حاصل کی۔
ہم نے مائیننگ کے حوالے سے علاقے کے لوگوں کی سیکیورٹی اور سیفٹی کے بارے میں سیکھا ہےمیں والدین سے کہتی ہوں کہ اپنے بچوں کو ریکوڈک پراجیکٹ میں شامل کریں،