انٹربینک میں آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں سات پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ 100 انڈیکس 255 پوائنٹس بڑھ کر 76 ہزار 133 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔