ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شعیب نیازی نے صوبے بھر کے اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے او پی ڈیز بند رہیں گی۔
ڈاکٹر شعیب نیازی کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز پر اسپتالوں میں تشدد جاری ہے، حکومت نے ڈاکٹرز کی سیکیورٹی کے لیے اب تک قانون سازی نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے الاونسز ، ڈاکٹرز اور ایڈہاک عملے کو ریگولر بھی نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے اسپتالوں میں اوپی ڈیز بند رہیں گی۔