ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہاہے کہ ویتنام کے سفیر کی گمشدہ اہلیہ کو تلاش کر لیا گیاہے ۔
ترجمان کے مطابق اسلام آبادپولیس نے4گھنٹےمیں ویتنام کےسفیر کی اہلیہ کوٹریس کرلیا،سیف سٹی اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7ٹیموں نےتلاش کاکام کیا،خاتون کو انکے شوہرکےہمراہ گھر روانہ کر دیا گیا ہے،سفیرکی اہلیہ ایف9 پارک کے میگا زون میں موجود تھیں، سفیرکی اہلیہ صبح 11 بجے شوہر سے جھگڑے کے بعد گھر سے نکلیں تھیں۔
یاد رہے کہ ویتنام کے سفیر کی پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر اہلیہ کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی تھی ، جس کے بعد ترجمان پولیس نے ون فائیو پر ویتنام کے سفیر کی کال کی تصدیق کی ۔ ویتنام کے سفیر نے پولیس کو بتایا کہ اہلیہ دن گیارہ بجے واک کیلئے نکلی تھی ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچی،موبائل فون بھی بند مل رہا ہے۔