دنیا بھرمیں آج اقوام متحدہ کے قيام امن کے ليےتعينات فوجی دستوں کا دن منایا جا رہا ہے
اقوام متحدہ کےامن مشن میں تعینات پاکستانی خواتین نے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام بلند کردیا،پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے،جن کے فوجی دستوں کی تعداد اقوام متحدہ کے امن دستوں میں سب سے زیادہ ہے
پاکستانی خواتین کے امن دستے بھی دنیا کے مختلف جنگ زدہ خطوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان کے امن فوجی دستے اس وقت اقوام متحدہ کے مختلف بڑے مشنوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں
ان فوجی دستوں کی اکثریت ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو (ڈی آر سی)، سوڈان کےعلاقے دارفور اور وسطی افریقی جمہوریہ (سی اے آر) میں تعینات ہے
ان دستوں کے فرائض میں عام شہریوں کی حفاظت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہونے والے فلاحی کاموں کو سرانجام دینا ہے
مختلف پروگراموں کے تحت پاکستانی امن فوجی دستےمقامی آبادی کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر وغیرہ کی بنیادی تعلیم بھی فراہم کر رہے ہیں
پاکستان کی زیادہ تر خواتین امن فوجی طبی خدمات سرانجام دے رہی ہیں،اقوام متحدہ کے امن دستوں میں پاکستانی خواتین کا کرداروقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔
2020 کےدوران کانگو میں پاکستانی خواتین پرمشتمل امن فوجیوں کے 15 رکنی دستے کو بہترین کارکردگی پر میڈل سے نوازا گیا ہے
اس15 رکنی دستےمیں ماہر نفسیات، ڈاکٹرز،نرسز، انفارمیشن آفیسر، لاجسٹک آفیسر سمیت دیگر افسران شامل تھیں جنہوں نے انتہائی لگن اور انتھک محنت کے ساتھ دیارغیرمیں پیشہ وارانہ کارکردگی سے دنیا کو متاثر کر کے پاکستان کا نام روشن کیا
اقوام متحدہ نے پاکستانی خواتین پیس کیپرز کی ان خدمات کو خوب سراہا ہے۔