ارجنٹائن میں رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ڈینگی کے 4 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.35 گنا زیادہ ہیں۔
عالمی میڈیا نے ارجنٹائن کی وزارت صحت کے نیشنل ایپیڈیمولوجیکل بلیٹن کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں رواں سال کے پہلے 20 ہفتوں میں ڈینگی کے 4لاکھ 88 ہزار 35 کیس ریکارڈ کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کیس وسطی علاقے میں رپورٹ ہوئے، اس کے بعد شمال مغربی اور شمال مشرقی علاقے میں ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس وقت ارجنٹائن کے 24 میں سے 19 اضلاع میں ڈینگی کیس سامنے آئے ہیں اور اس سیزن میں ڈینگی سے مجموعی طور پر 343 اموات ہوئی ہیں۔ڈینگی بخار کی نمایاں علامات میں بخار، سر درد، متلی اور الٹی، اسہال اور پیٹ میں درد شامل ہیں۔